@voiceofmakuran: رپورٹ۔ اقبال حسن انگاریہ وندر،، ضلع لسبیلہ اوتھل کے قریب زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسافر کوچ اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق 20 سے زائد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں 8 مرد اور تین خواتین شامل ہیں جبکہ جانبحق کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے پولیس ذرائع کے مطابق مسافر کوچ گوادر سے کراچی آرہی تھی جبکہ ویگن کراچی سے بیلہ جارہی تھی ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا جارہا ہے جبکہ حادثے کے باعث جائے وقوعہ پر ٹریفک کی آمدورفت جزوی طور پر متاثر ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں۔