@hameedwrite34: امیر عبادت میں سکون ڈھونڈ رہا ہے، اور غریب عبادت میں پیسہ۔ 💔 کوئی جنت کے لالچ میں سجدہ کر رہا ہے، تو کوئی دنیا کی پریشانیوں سے نجات کے لیے دعا مانگ رہا ہے۔ کوئی اپنی خواہشات پوری کروانے کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے، تو کوئی اپنی مشکلات دور کروانے کے لیے رب کو پکارتا ہے۔ مگر افسوس! ہم سب کچھ مانگ رہے ہیں، بس اپنے رب کو نہیں ڈھونڈ رہے۔ ہمیں اللہ کی ذات سے زیادہ، اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کی فکر ہے۔ کاش! ہم عبادت اس لیے کریں کہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو جائے، نہ کہ صرف اس لیے کہ ہمیں ہماری مرضی کی چیز مل جائے۔ یاد رکھو! اصل عبادت یہ نہیں کہ تمہیں اللہ سے کیا ملتا ہے، بلکہ اصل سکون یہ ہے کہ تمہارا دل اللہ کے قریب ہو جائے 🤲🏻❤️ #fyppppppppppppppppppppppp #deepthoughts #likefollow #fypシ゚viral #viralvideo