@noor.khitab.shah.5: پاکستانیوں کی محبت نے سری لنکا کے لیجنڈ سنتھ جے سوریا کو بھی 1996 کے ورلڈ کپ کی یاد دلا دی سری لنکا کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی تاریخی فتح دیکھ کر ان کا دل خوشی سے باغ باغ ہوگیا لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے سری لنکن ٹیم کی بھرپور حمایت نے ان کی خوشی کو دوبالا کر دیا جے سوریا نے کہا کہ اس میچ نے انہیں 1996 کے ورلڈ کپ فائنل کی یاد دلا دی جب لاہور میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا اس وقت بھی پورے اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین سری لنکن پرچم اٹھائے اپنی ٹیم کو سپورٹ کر رہے تھے اور آج ایک بار پھر پاکستانیوں نے ثابت کر دیا کہ ان کی محبت سرحدوں کی محتاج نہیں کرکٹ کے میدان میں پاکستانی قوم نے ایک بار پھر دنیا کو دکھا دیا کہ مہمان ٹیم کو عزت اور محبت دینا پاکستانیوں کی پہچان ہے #suggestedforyou #cricket #golditalkshok