@voiceofmakuran: پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ حب کی کابینہ میں عہدوں کی ردوبدل پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ حب کے صدر نعمان فتح بلوچ نے صوبائی جنرل سیکریٹری میر سجاد رئیسانی کی مشاورت سے ضلعی کابینہ کی تنظیم نو کرتے ہوئے موجودہ عہدیداران کے عہدوں میں ردوبدل کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ میں ذمہ داریوں کی نئی تقسیم کرتے ہوئے درج ذیل عہدے مختص کیے گئے ہیں: - مصطفیٰ جاموٹ: سینئر نائب صدر - اکبر بارکزئی: نائب صدر برائے تنظیمی امور - فضل لغاری: نائب صدر برائے عوامی و سماجی امور - نواز زوڑھ: فنانس سیکریٹری - فیصل موندرہ: انفارمیشن سیکریٹری اس تنظیمی ردوبدل کا مقصد کابینہ کی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں تقسیم کرنا اور تنظیمی امور میں باہمی رابطے، نظم و ضبط اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ تمام عہدیداران سے توقع ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ حب #PMLN #YouthWing #DistrictHub #Balochistan