@robi_aron: وہ خواب میں آیا تھا یہ بتانے کہ میرے بغیر بہت خوش ہے، میں نے بھی مسکرا کر سُن لیا جیسے اُس کی خوشی سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اُس نے بتایا کہ اب اُسے میری یاد نہیں آتی، اب راتیں سکون سے گزرتی ہیں، اب کسی کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔ میں اُسے دیکھتی رہی اور سوچتی رہی کہ جس شخص کے لیے میں آج بھی راتوں کو جاگتی ہوں، وہ میرے حصے کی محبت سے بھی آزاد ہو چکا ہے۔ جاتے ہوئے اُس نے ایک بار بھی پلٹ کر نہیں دیکھا، شاید اُسے یقین تھا کہ میں اب بھی وہیں کھڑی ہوں گی۔ مگر اُسے کیا معلوم، میں تو اُس دن سے وہیں کھڑی ہوں جس دن اُس نے میرا ہاتھ چھوڑا تھا۔ وہ خواب میں آیا تھا مجھے اپنے بغیر خوش رہنے کی خبر دینے، اور میں جاگ کر بھی اُس کے لیے خوش ہونے کی اداکاری کرتی رہی۔ #robi_aron