@abdulwahidkhan130695: ایبٹ آباد سے کھانا کھا کر ہری پور واپس جانے والے 4 نوجوان دوست ٹریفک حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ ہری پور کے علاقے سرائے صالح کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار نوجوان لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو معمولی زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیوں میں سوار افراد آپس میں دوست تھے اور ایبٹ آباد سے کھانا کھا کر ہری پور واپس آ رہے تھے۔ سرائے صالح کے قریب آئل ٹینکر سے ایک کار ٹکرانے کے بعد دوسری کار بھی بے قابو ہو کر اس سے جا ٹکرائی حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کی شناخت 23 سالہ عمر مہتاب، 28 سالہ شامیر جاوید، 19 سالہ سیف الرحمان اور 26 سالہ احسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چار میں سے تین جاں بحق افراد کا تعلق ہری پور کے علاقے درویش محلہ کھجوراں والے سے ہیں جبکہ ایک متوفی احسن شاہ کا تعلق کوئٹہ سے ہیں جو درویش اپنی فیملی کے ہمراہ سسرال آیا ہوا تھا ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہری پور کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے اور ایک ہی محلے میں چار نعشیں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ #accident #viraltiktok #fypシ゚viral #hazarawal #darwesh