@star_light10250: ضمیر انسان کے اندر خدا کی بہت دھیمی مگر واضح آواز ہے یہ آواز چیختی نہیں شور نہیں مچاتی بس آہستہ سے کہتی ہے یہ غلط ہے مت کرو اور اسی لیے تو کہا جاتا ہے کہ بے شک اللہ شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے وہ تمہارے اندر ہی موجود ہے تمہارے دل کی ہر دھڑکن تمہاری ہر نیت کو جانتا ہے دنیا کا ہر انسان تمہیں دھوکا دے سکتا ہے تمہارے حق میں جھوٹی گواہی بھی دے سکتا ہے تمہیں بے گناہ بھی کہہ سکتا ہے لیکن تمہارا ضمیر کبھی جھوٹ نہیں بولتا کیونکہ اس میں خدا بول رہا ہوتا ہے جب تم رات کو اکیلے ہوتے ہو سب سو جاتے ہیں موبائل بند ہو جاتا ہے تب یہی آواز تم سے حساب لیتی ہے یہی وہ عدالت ہے جس کا جج بھی تم ہو اور مجرم بھی تم لوگوں سے تو انسان بچ جاتا ہے مگر اپنے ضمیر سے اور اپنے اللہ سے کوئی نہیں بچ سکتا اس آواز کو کبھی مرنے مت دو کیونکہ جس دن تمہارا ضمیر مر گیا سمجھو تمہارے اندر کا انسان مر گیا #viraltiktok #unfreezemyacount #creatorsearchinsights #motivationalquotesforpositivity#pleasedontunderreviewmyvedios🔥@TikTok