@lost.saqi2: خُدا نے تُمہیں ایک سُکُون بَنایا ہے، صِرف مُجھے بےچین رَکھنے کے لیے۔۔۔! 🖤🥀 تُم وہ شخص ہو جِسے دیکھ کر دِل کو سُکون بھی مِلتا ہے، اور جِسے دیکھنے کی خواہش میں دِل بےقرار بھی رہتا ہے۔۔۔ تُمہاری ایک مُسکراہٹ میرے چہرے کو کِھلا دیتی ہے، اور تُمہاری خاموشی میری ساری خُوشیاں چھین لیتی ہے۔۔۔ عجیب رِشتہ ہے تُم سے، نہ تُم سے دُور رہ کر سُکون مِلتا ہے، نہ تُم سے بات کیے بغیر دِن گُزرتا ہے۔۔۔ تُم میرے دِل کی وہ خواہش ہو، جِسے مانگتے ہوئے کبھی دِل نہیں بھرتا، تُم وہ خواب ہو جِسے آنکھیں بند کرکے بھی دیکھتا ہوں، اور وہ حقیقت ہو جِسے ہر لمحہ اپنے پاس چاہتا ہوں۔۔۔ تُم ہی میرا سُکون ہو، تُم ہی میری بےچینی، تُم ہی میری مُحبت ہو، تُم ہی میری زندگی، اور دِل کی بس ایک ہی خواہش ہے جاناں، کہ تُم ہمیشہ میرے رہو، اور میں ہمیشہ تُمہارا۔۔۔! 🖤🫀