@درویش:کھیل کھیلا گیا سب تماشہ ہوا اس تماشے سے دو نام پیدا ہوئے ایک راجہ بنا ایک رانی بنے کھیل ہی کھیل میں یہ کہانی بنی پھر زمانے کو یہ سب سنایا گیا اس تماشے کو سرسی بتایا گیا جب زمانہ بھی مصروف ہونے لگا تب سے یہ کھیل مشہور ہونے لگا پھر کیا ہوا لڑکیوں نے سنی یہ کہانی تو پھر زین ان کے بھی مفلوج ہونے لگے تھام کر ہاتھ لڑکوں کا کہنے لگی میرا راجہ ہے یہ اس کی رانی ہوں میں بس دیوانی ہوں میں بس دیوانی ہوں میں بیٹیوں کا یہ چہرہ جو دیکھا تو پھر بیٹیوں تک سے بھی باپ ڈرنے لگے اس تماشے سے کئی باپ مرنے لگے اب سنو غور سے یہ فقط کھیل ہے کھیل تک ہی رہو یہ فقط کھیل ہے کھیل تک ہی رہو اس کو سچ مان کر تم نہ کرنا کبھی کہہ رہا ہوں نہ میں تم نہ مرنا کبھی باپ کا مان رکھ اس کی پگڑی بچا جھوٹ ہے یہ فقط جھوٹ میں تو نہ اپنا دامن بچا اپنا دامن بچا جاؤ گڑیا کہانی مکمل ہوئی وہی راجہ نہیں کوئی رانی نہیں اس محبت کی کوئی کہانی نہیں