@wellsaid91: نام کم دکھانے والوں کو ہمیشہ خوش حال نظر آئیں گے، کیونکہ ہم نے سیکھ لیا ہے کہ ہر درد کو لفظوں میں بیان نہیں کرنا، ہر پریشانی کا چرچا نہیں کرنا اور ہر تکلیف پر آنسو نہیں بہانا۔ کچھ دکھ ایسے ہوتے ہیں جو انسان کو اندر سے توڑ دیتے ہیں، مگر وہ دنیا کے سامنے مسکرانا نہیں چھوڑتا۔ لوگ ہماری مسکراہٹ دیکھ کر ہماری خوش حالی کا اندازہ لگاتے ہیں، مگر انہیں کیا معلوم کہ اس مسکراہٹ کے پیچھے کتنی ادھوری خواہشیں، کتنی خاموش جنگیں اور کتنی ان کہی کہانیاں چھپی ہوتی ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ جو لوگ اپنا غم کم دکھاتے ہیں، دنیا انہیں ہمیشہ خوش سمجھتی ہے، حالانکہ بعض اوقات سب سے زیادہ مسکرانے والے ہی اندر سے سب سے زیادہ تھکے ہوئے ہوتے ہیں۔ 🖤