@mahnoormalik__04: میں نے سب سے فاصلہ رکھنا سیکھ لیا ہے، کیونکہ میں سمجھ گئی ہوں کہ یہاں کوئی کسی کا نہیں، سب اپنے مطلب تک میٹھے بنتے ہیں۔ میں نے سیکھا ہے کہ جو سب سے زیادہ میٹھا بولتا ہے، وہی سب سے زیادہ زہر رکھتا ہے دل میں۔ جو کہتا ہے میں تمہارے ساتھ ہوں، وہی سب سے پہلے ہاتھ چھوڑتا ہے۔ اب میں کسی سے شکوہ نہیں کرتی، بس خاموش ہو گئی ہوں، کیونکہ مجھے پتہ چل گیا ہے کہ یہ دنیا وفا داروں کی نہیں، چالاک لوگوں کی ہے۔ اب میں نے بھی دل کو سمجھا دیا ہے کہ کسی سے امید مت رکھو، جو پیروں میں بیٹھا ہے اس سے بھی ہوشیار رہو اور جو گلے لگا رہا ہے اس کی نیت بھی پرکھو۔ کیونکہ میں اب اس مقام پر ہوں جہاں مجھے تنہائی بری نہیں لگتی، مجھے مطلبی لوگوں کا ہجوم برا لگتا ہے۔