@basirjafferi5: مظفرآباد سیری درہ روڈ پر جیپ کا المناک حادثہ، 7 افراد جان کی بازی ہار گئے مظفرآباد سیری درہ روڈ پر ایک جیپ گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 مظفرآباد کی ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں گہری کھائی اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے ڈیڈ باڈی کی بازیابی میں مشکلات کا سامنا ہے ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مقامی پولیس اور علاقہ مکینوں کے تعاون سے ریکوری آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔