@its_ahmad.28: دو دن میسج نہیں کیا، تب جا کر احساس ہوا، ضرورت ہمیں تھی اُن کی، اُنہیں ہماری نہیں۔ 💔🥀 ہم ہی ہر بار بات کرنے کی وجہ ڈھونڈتے رہے، ہم ہی اُن کی خاموشی میں اپنی غلطی ڈھونڈتے رہے۔ ہم سوچتے رہے شاید وہ مصروف ہوں گے، مگر وہ تو ہمارے بغیر بھی سکون سے ہوں گے۔ ہماری انگلیاں ہر بار اُن کا نام لکھتی رہیں، اور اُن کی طرف سے خاموشیاں بڑھتی رہیں۔ ہم نے اُنہیں اپنی عادت بنا لیا تھا، شاید اُنہوں نے ہمیں بس ایک اختیار سمجھا تھا۔ دو دن کی دوری نے حقیقت دکھا دی، ہماری محبت اور اُن کی دلچسپی کا فرق سمجھا دی۔ اب نہ کسی کے پیغام کا انتظار کریں گے، نہ اپنی محبت کا بار بار اظہار کریں گے۔ جسے ہماری کمی محسوس ہی نہ ہو، اُس کے پیچھے کیوں بھاگیں؟ ہم بھی اپنی عزتِ نفس کے ساتھ جینا سیکھیں گے۔ 🖤🥀