@aaqibsolangi07: تو مجھے دیکھ پھر دیکھ اور پھر دیکھ ذرا گہرائی سے میں وہی ہوں جس نے کبھی اپنی ہی سانسوں کا بوجھ اٹھایا تھا جس نے ہر رات خود کو سمجھایا تھا کہ سب ٹھیک ہو جائے گا حالانکہ کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوا تھا میں وہی ہوں جس کے خواب کسی کے ایک فیصلے سے ٹوٹ گئے جس کی ہنسی کسی کی بے وفائی میں کھو گئی اور جس کی خاموشی نے چیخ چیخ کر سب کچھ سہہ لیا مگر ایک دن ایسا آیا جب میں نے آئینے میں خود کو دیکھا اور پہلی بار اپنے آنسوؤں پر رحم آیا تب میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں خود کو نہیں توڑوں گا چاہے دنیا مجھے جتنا بھی آزمائے میں نے اپنے بکھرے ہوئے وجود کو ایک ایک کر کے سمیٹا ہر درد کو لفظوں میں ڈھالا ہر زخم کو طاقت بنایا اور ہر شکست کو اپنی پہچان بنا لیا اب جب میں مسکراتا ہوں تو یہ صرف ایک مسکراہٹ نہیں یہ ایک جیت ہے ایک اعلان ہے کہ میں گر کر بھی ہار نہیں مانی اب میری آنکھوں میں وہ نمی نہیں جو کمزوری بن جائے اب اس میں وہ چمک ہے جو ہر اندهیرے کو چیر دے تو جب بھی مجھے دیکھو صرف میرا چہرہ مت دیکھنا میری کہانی پڑھنے کی کوشش کرنا وہ کہانی جو خاموشی میں لکھی گئی درد کی سیاہی سے اور پھر سوچنا کہ جو لوگ ٹوٹ کر سنبھلتے ہیں وہ صرف زندہ نہیں رہتے وہ خود کو نیا جنم دیتے ہیں اور ایسے لوگ تو ہاں وقت سے نہیں ڈرتے کسی کے چھوڑ جانے سے نہیں ٹوٹتے کیونکہ وہ جان چکے ہوتے ہیں کہ خود کو سنبھالنا ہی اصل طاقت ہے مجھے دیکھ پھر دیکھ اور پھر رک کر سوچنا ضرور کہ ٹوٹ کر سنبھلنے والے لوگ کتنی حسین کتنی مضبوط اور کتنے انمول لگتے ہیں