@nxtworths: مدت سے ذہن و دل پر ایسی خاموشی طاری ہے کہ سامنے پڑی ڈائری اور قلم بھی اجنبی محسوس ہوتے ہیں جب کبھی خیالوں کی منتشر دنیا کو لفظوں میں ڈھالنے کا ارادہ کرتا ہوں تو اندر سے ایک انجانا سا خوف سر اٹھانے لگتا ہے کہ جس شخص کے اپنے احساسات ہی بےترتیب ہوں جس کی سوچ ابھی تک کسی واضح سمت کی متلاشی ہو وہ بھلا اپنے باطن کی کیفیات کو الفاظ کا لباس کیسے پہنا سکتا ہے کیسے اپنے دل کی خاموش صداؤں کو قرطاس پر رقم کرکے انہیں دوسروں کے احساسات کا حصہ بنا سکتا ہے کیا ہر خیال تخلیق بننے کی صلاحیت رکھتا ہے یا بعض احساسات محض دل کی دہلیز پر ٹھہر کر رہ جاتے ہیں آرزو ہے کہ یہ طویل سکوت کسی روز ٹوٹ جائے فکر کے ویران دریچوں سے تازہ ہوا گزرے اور تخیل کی سوئی ہوئی وادیوں میں پھر سے لفظوں کے چراغ روشن ہونے لگیں دل چاہتا ہے کہ قلم سے رشتہ دوبارہ استوار ہو خیالات کو نئی جہتیں ملیں اور ذہن کے نہاں خانوں میں چھپے احساسات تحریر کی صورت اختیار کرکے ایک ایسی دنیا آباد کریں جہاں حقیقت کی تلخیوں سے چند لمحوں کی مہلت لے کر روح تخیل کی رنگین فضاؤں میں آزادانہ پرواز کرسکے 𝗡ꭗ𝗧︱𝗪𝗢𝗥𝗧𝗛🥀🦢 . . . #nxtworths #fyp #Islamabad