@nusrat_official21: یا اللہ! 🤲❤️ میری اولاد کے نصیب اتنے خوبصورت لکھ دے کہ ان کی زندگی میں آنے والی ہر خوشی پر میری آنکھیں شکر کے آنسوؤں سے بھیگ جائیں۔ انہیں وہ عزت، محبت، سکون اور کامیابیاں عطا فرما جن کی خواہش میں ایک ماں ہر لمحہ دعائیں مانگتی ہے۔ یا اللہ! انہیں دنیا کے ہر دکھ، ہر بری نظر اور ہر آزمائش سے اپنی حفظ و امان میں رکھنا۔ ان کے دلوں کو ایمان کے نور سے بھر دینا، ان کے راستوں کو آسان کر دینا اور ان کی قسمت میں وہ سب بھلائیاں لکھ دینا جن کا وہ خود بھی تصور نہ کر سکیں۔ میرے بچوں کو میری آنکھوں کی ٹھنڈک، میرے دل کا سکون، میری دعاؤں کی قبولیت اور میرے لیے صدقۂ جاریہ بنا دینا۔ مجھے ان کی خوشیاں دیکھنا نصیب فرمانا اور اتنی زندگی و صحت عطا کرنا کہ میں انہیں کامیاب، خوشحال اور تیرے قریب دیکھ کر بار بار تیرا شکر ادا کر سکوں۔ 🥹🌹 آمین یا رب العالمین! 🤲❤️ #ummesdiary #parentingjourney #motherandson #trendingvideos #viralvideotiktok