@zyn_official789: وقت کا یہ سفر اور گزرنے والے چند سال انسان کو اندر سے کتنا بدل دیتے ہیں! 2019 سے 2026 تک کا یہ عرصہ صرف وقت کا گزرا ہوا حصہ نہیں، بلکہ زندگی کے وہ تلخ سبق ہیں جنہوں نے مجھے عمر سے کہیں زیادہ سمجھیدار بنا دیا۔ راستوں پر چلتے چلتے کچھ اپنے اچانک انجان بن گئے اور اپنے راستے بدل لیے۔ آنکھوں میں جو خوبصورت سپنے سجائے تھے، وہ وقت کے ہاتھوں بکھر کر کہیں ختم ہو گئے۔ اور زندگی میں کچھ ایسے زخم اور درد ملے، جنہوں نے آنسوؤں کی زبان تو نہیں دی، مگر دل کے کسی گہرے کونے میں ہمیشہ کے لیے ایک ایسی گھٹن بن کر بیٹھ گئے، جسے نہ تو کسی کے سامنے بیان کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی دل سے مٹایا جا سکتا ہے۔ یہ سفر مشکل ضرور تھا، لیکن اس نے مجھے جینے کا ایک نیا اور سچا ڈھنگ سکھا دیا ہے۔ #millionviews #foryou #foryoupage #urdupoetry #expoler