@aestheticbyghalib_: کبھی کسی شخص پر حد سے زیادہ بھروسہ کیا، کبھی کسی رشتے کو اپنی ذات سے بڑھ کر اہمیت دی، کبھی کسی ایسے راستے پر چل پڑے جہاں منزل سے زیادہ زخم ہمارا انتظار کر رہے تھے، مگر ہر زخم ایک سبق چھوڑ جاتا ہے، اور ہر درد ہمیں اپنے آپ کو پہلے سے بہتر سمجھنے کا موقع دیتا ہے، کانٹوں کا کیا قصور، پاؤں تو میں نے رکھا تھا، شاید یہی جملہ زندگی کی ایک بڑی حقیقت ہے کہ ہر بار دوسروں کو قصوروار ٹھہرانے کے بجائے کبھی اپنے قدموں کا بھی حساب کرنا چاہیے۔🖤🥺