@allamaiqqbal: ساقی نامہ بالِ جبریل مسلماں ہے توحید میں گرم جوش مگر دل ابھی تک ہے زُنّار پوش معانی: توحید: اللہ کی وحدانیت ۔ گرمجوش: جوش سے بھرا ہوا ۔ زنار پوش: ہندووَں کا مقدس دھاگا، مراد ہندو ۔ مطلب: ہر چند کہ مسلمان توحید الہٰی کے ضمن میں بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتا ہے لیکن غلامی کے دور میں اس کے عقائد میں جس طرح سے ردوبدل ہوا آج بھی وہ اس کو ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے ۔ یہ کتنا بڑا المیہ ہے ۔ حقیقت خرافات میں کھو گئی یہ اُمت روایات میں کھو گئی معانی: حقیقت: یعنی معرفت و حقیقت، صحیح تصوف ۔ خرافات: فضولیات ۔ روایات: سنی سنائی باتیں ۔ مطلب: اس کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ اسلام کی حقیقی تعلیم، فضول اور لغو معاملات سے ہم آہنگ ہو کر رہ گئی ہے ۔ اور پوری ملت اسلامیہ جو انقلابی نظریات کی آئینہ دار تھی اب وہ محض توہمی روایات میں دب کر رہ گئی ہے ۔ عجم کے خیالات میں کھو گیا یہ سالک مقامات میں کھو گیا معانی: سالک: روحانیت کا مسافر ۔ مقامات: تصوف کی مختلف منزلیں ۔ مطلب: آج کی صورت حال تو یہ ہے کہ وہی صوفی جس کی خصوصیات گذشتہ شعر میں بیان کی گئی ہیں افسوس کہ اب وہ غیر اسلامی اور غیر حقیقی روایات میں گم ہو کر رہ گیا ہے اور اپنی روایات سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے ۔ بجھی عشق کی آگ اندھیر ہے مسلماں نہیں راکھ کا ڈھیر ہے مطلب: اس ساری کیفیت کا نتیجہ یہ نکلا کہ مسلمانوں کے دلوں میں عشق حقیقی کا جو شعلہ روشن تھا وہ بجھ چکا ہے اور عملاً ملت اسلامیہ راکھ کا ڈھیر بن کر رہ گئی ہے ۔ . . . Allama Iqbal Urdu Poetry SHayari Status Sad Urdu Shayari Whatsapp .. #allamaiqqbal #allamaiqbal #allamaiqbalpoetry #allamaiqbalshayari #rekhtafoundation #rekhta #urdupoetry