@poetticcore: کچھ چیزوں کی قدر اُن کی کامیابی میں ہوتی ہے اور کچھ رشتوں کی اُن کی بے لوثی میں۔ مگر افسوس انسان اکثر اُسی چیز کو معمولی سمجھنے لگتا ہے جو اُسے آسانی سے میسر ہو۔ جو ہر بار آپ کے لیے وقت نکالے آپ کی خاموشی سمجھے آپ کی غلطیوں کو نظرانداز کرے اور آپ کے بدلتے رویّوں کے باوجود آپ کا ساتھ نہ چھوڑے ضروری نہیں کہ وہ ہمیشہ ایسا ہی کرتا رہے۔ یاد رکھیے ہر دروازہ بار بار نہیں کھلتا اور ہر شخص بار بار موقع نہیں دیتا۔ اس لیے اُن لوگوں کی قدر اُس وقت کیجیے جب وہ آپ کی زندگی میں موجود ہوں ورنہ بعض اوقات احساس تو باقی رہ جاتا ہے مگر انسان نہیں۔ #fory #fyp #pleasegoviral #fyppppppppppppppppppppppp #unfreezemyaccount