@faqeer123654: 🥀 انسان کی پہلی ترجیح عزت ہونی چاہیے، رشتہ چاہے کوئی بھی ہو۔ ❤️ کسی کے پھٹے ہوئے کپڑے، بکھرے ہوئے بال اور خالی ہاتھ دیکھ کر اُس کی عزت کم مت کرنا۔ 💔 یاد رکھنا! انسان کی قدر اُس کے لباس، دولت یا حیثیت سے نہیں، بلکہ اُس کے کردار سے ہوتی ہے۔ کبھی کسی غریب کا ہاتھ تھام کر دیکھنا، اُس کی آنکھوں میں جو دعائیں اُتریں گی، وہ دنیا کی کسی دولت سے نہیں خریدی جا سکتیں۔ 🥹 کسی کی مجبوری کو اُس کی بے وقعتی مت سمجھنا، کیونکہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔ فقیر کہتا ہے! ❤️ عزت وہ دولت ہے جو دینے سے کم نہیں ہوتی، بلکہ انسان کو اللہ کی مخلوق کی نظروں میں اور بلند کر دیتی ہے۔ 🥀 ہر انسان عزت کا حق دار ہے، چاہے اُس کے پاس دینے کو دعاؤں کے سوا کچھ بھی نہ ہو۔ #Faqeer #عزت #انسانیت #درویش #زندگی