@sada.e.ahlulbayt: جب دل دنیا کے شور سے تھک جاتا ہے، جب ہر خوشی ادھوری اور ہر رات بے سکون لگتی ہے، تب ایک ہی صدا دل سے نکلتی ہے… “یا مہدیؑ العجل”۔ کاش کوئی آ کر میرے کانوں میں آہستہ سے یہ کہہ دے کہ “چلو، امامِ زمانہؑ نے تمہیں یاد فرمایا ہے…” پھر شاید یہ بےچینی ختم ہو جائے، یہ آنکھیں سکون پا لیں، اور یہ دل جو مدتوں سے اپنے مولاؑ کی جدائی میں اداس ہے، پھر سے زندہ ہو جائے۔ مولاؑ! ہم گناہگار ضرور ہیں مگر آپؑ کے در کے سوالی ہیں، بس ایک نظرِ کرم کر دیں، کہ اب آپؑ کے بغیر یہ دنیا دل کو اچھی نہیں لگتی۔💔😭 🤌🏻🥹💔🙏🏻 #یاصاحب_الزمان_عج #یاصاحب_الزمان_ادرکنی