@shahidkkhan01: میرے نوجوانو! ذرا سوچو، ہم دن میں دو تین مرتبہ اپنے والدین کی بات نہیں مانتے، تو ہمیں نافرمان کہا جاتا ہے۔ لیکن افسوس! ہم اللہ تعالیٰ کے حکم کو دن رات میں پانچ مرتبہ، نماز کے ذریعے نظر انداز کرتے ہیں، پھر بھی ہمیں اپنی زندگی پر کوئی شرمندگی نہیں ہوتی! ذرا سوچو! جس اللہ نے ہمیں پیدا کیا، رزق دیا، آنکھیں دیں، ہاتھ پاؤں دیے، زندگی کی ہر نعمت سے نوازا، کیا ہم اسی کے حکم کو نظر انداز کرکے کامیاب ہوسکتے ہیں؟ ہم دنیا کے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے اپنی نیند قربان کردیتے ہیں، اپنا وقت قربان کردیتے ہیں، لیکن جب اللہ کے سامنے کھڑے ہونے کی باری آتی ہے تو ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا! میرے بھائیو! آخر ہم کس بات پر اتنا غرور کرتے ہیں؟ ہماری حیثیت ہی کیا ہے؟ جس جسم پر ہمیں ناز ہے، ایک دن اسے مٹی میں مل جانا ہے، اور جس زندگی پر ہمیں بھروسا ہے، ایک دن وہ ختم ہوجانی ہے! یاد رکھو! اصل کامیابی مال، شہرت اور دنیا کی بلندی میں نہیں، بلکہ اللہ کی اطاعت میں ہے۔ ابھی وقت ہے، اپنے رب کی طرف لوٹ آؤ، نماز کی پابندی کرو، اس سے پہلے کہ موت آجائے اور توبہ کا موقع بھی نہ ملے۔ اللہ کے بندو! جب دنیا کے ہر کام کے لیے وقت نکال سکتے ہو، تو اپنے خالق کے لیے پانچ وقت کیوں نہیں؟ #fypシ゚viral #dontunderreviewmyvideo #creatorsearchinsights #foryoupage #islamic content❤ @SAHBAAN KHAN 2.2