@faizanclick: عوامی نیشنل پارٹی (ANP) کا عظیم الشان جلسہ عام عوامی نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان جلسۂ عام منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلعی صدر آصف الرحمٰن خان نے کی۔ جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت بلال خان نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری نوابزادہ نے انجام دیے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی، ضلعی صدر آصف الرحمٰن خان، تحصیل لاہور کے صدر کامران خان اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان نے شرکت کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بھرپور شرکت پارٹی کے لیے ان کے عزم اور وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ سرخ ہے سرخ ہے، باچا خان کا سرخ ہے! #ANPKhyberPakhtunkhwa #ANPSwabi #AwamiNationalParty #AmeerHaiderKhanHoti #anp