@osaaf_ali_jutt: #حلقہ_پی_پی_30 چوہدری محمد علی کی میزبانی میں لدھا سدا میں چوہدری علی وڑائچ کے اعزاز میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خصوصی مشاورتی نشست کا اہتمام کیا گیا نشست میں چوہدری طارق وڑائچ، چوہدری اعجاز وڑائچ، چوہدری آصف وڑائچ، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری بلال احمد، چوہدری بلال اظہر، چوہدری لقمان اظہر، چوہدری نصر، چوہدری حامد نصر، چوہدری مستنصر علی، چوہدری غضنفر اور چوہدری اعظم سیال سمیت گردونواح کے دیہات سے بھی معززین نے شرکت کی۔ چوہدری علی وڑائچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور انتخابی لائحۂ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے تمام ساتھیوں سے بھرپور انداز میں متحرک ہونے، عوامی رابطے بڑھانے اور مقامی سطح پر انتخابی تیاریوں کا آغاز کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر شرکاء کے ساتھ تفصیلی مشاورت اور تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔ میزبانوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور بھرپور خاطر تواضع کی۔ چوہدری علی وڑائچ نے محبت، عزت افزائی اور شاندار میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔