@skooneqalb39: جب انسان کوئی کھیل کھیلتا ہے تو فیصلے، چالیں اور قوانین اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔ وہ جب چاہے کھیل کا رخ بدل سکتا ہے۔ لیکن زندگی کے میدا ن میں معاملات بالکل برعکس ہوتے ہیں؛ یہاں زندگی حالات، واقعات اور وقت کے ذریعے انسان کو اپنی انگلیوں پر نچاتی ہے۔شطرنج یا کسی بھی کھیل میں مہرے انسان کے ہاتھ میں ہوتے ہیں اور انسان اپنی مرضی سے انہیں آگے پیچھے کرتا ہے۔ مگر حقیقت میں، انسان زندگی کے تختے پر خود ایک مہرہ ہے جسے کبھی وقت کی گردش اور کبھی حالات کی تبدیلی ایک خانے سے دوسرے خانے میں پھینک دیتی ہے۔انسان چتاہے جتنا بھی غرور کر لے یا خود کو طاقتور سمجھ لے، وہ زندگی کو اپنا غلام نہیں بنا سکتا۔ زندگی کی بازی میں فتح اور شکست کا فیصلہ اکثر انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتا، بلکہ اسے زندگی کی ہر چال کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑتا ہے۔ #Foryoupage #1Mviews #fypviral #unfreezemyaccount #creatorsearchinsights