@mustaqeem.shah.bacha: گورنر راج کے دوران گرفتاریوں پر صوابی پولیس کے خلاف والدین کے الزامات صوابی: گورنر راج کے نفاذ کے بعد مختلف افراد کی گرفتاریوں کے معاملے پر گرفتار افراد کے والدین نے صوابی پولیس کی کارروائیوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔ والدین کا الزام ہے کہ ان کے بیٹوں کا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے کوئی تعلق نہیں، اس کے باوجود انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ متاثرہ والدین نے سینئر صحافی احسان الحق بام خیلوی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر صوابی سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات پیش کیے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر دہ حق آواز کے صدر گل ریش خان اور کابینہ کے رکن سجاد خان بھی موجود تھے۔ والدین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ گرفتاریوں کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر ان کے بیٹے بے قصور ہیں تو انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔