@muslim47533: سورۃ الفاتحہ کا مکمل اردو ترجمہ: اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان، بہت رحم فرمانے والا ہے۔ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ نہایت مہربان، بہت رحم فرمانے والا ہے۔ روزِ جزا کا مالک ہے۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ ان لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام فرمایا، نہ کہ ان لوگوں کے راستے پر جن پر غضب ہوا اور نہ گمراہوں کے راستے پر۔