@imrankhanarmy01: رانا ثناءاللہ کے الٹے سیدھے جواب، سوال پھر بھی وہی! اگر سہیل آفریدی دشمن ہیں تو پھر انہیں حفاظتی تحویل میں کیوں رکھا گیا؟ اور اگر وہ کوئی جرم نہیں کر رہے تو انہیں اسلام آباد میں جلسہ کرنے اور عوام سے رابطہ رکھنے کی آزادی کیوں نہیں دی جا رہی؟ ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ سہیل آفریدی اپنی مرضی سے حفاظتی تحویل میں ہیں، دوسری طرف ان کے 20 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کے دعوے کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ اصل سوال یہ ہے: حفاظتی تحویل حفاظت کے لیے ہے یا سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے؟ رانا ثناءاللہ صاحب! عوام کو طنزیہ جملوں سے نہیں، واضح جواب سے مطمئن کریں۔ اگر سب کچھ سہیل آفریدی کی مرضی سے ہو رہا ہے تو پھر اتنی وضاحتیں دینے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے؟#ptiarmy1🔥 #released #imrankhan #fyp #news