@zahidqureshi4441111: ٹکر برائے الیکٹرانک میڈیا ملتان: ناردرن بائی پاس این سی بی اے یونیورسٹی کے قریب زیرِ تعمیر پلازے کی چھت گر گئی، ریسکیو 1122 ملتان: زیرِ تعمیر پلازے کی چھت گرنے سے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ، ریسکیو 1122 ملتان: اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ، ریسکیو 1122 ملتان: ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 3 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، ریسکیو 1122 ملتان: موقع پر موجود افراد کے مطابق حادثے کے وقت 10 سے 15 مزدور کام کر رہے تھے، ریسکیو 1122 ملتان: ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، ریسکیو 1122 ملتان: ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف، ریسکیو 1122 ملتان: امدادی کارروائیوں میں 5 ایمبولینسز، 3 ریسکیو موٹر بائیکس، ایک ریسکیو وہیکل اور ایک فائر وہیکل شامل، ریسکیو 1122 ملتان: ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کر رہے ہیں، ریسکیو 1122