@lodhranawamipoint1: لودھراں سے ایک انتہائی افسوسناک خبر شامل کرتے ہیں سوئی والا چوک جلالپور روڈ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص سوئی والا سے جلالپور پیر والا کی طرف جا رہا تھا۔ اس دوران سامنے سے آتی ہوئی سائلیج سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک یا کراس کرنے کی کوشش میں، وہ ٹرالی سے ٹکرا کر نیچے گر گیا اور بدقسمتی سے ٹرالی کے نیچے آ گیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ وہ شخص موقع پر ہی شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی، اور پنجاب پولیس کی زیرِ نگرانی جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیا ہے۔ #lodhranawamipoint #rescue #1122 #punjabpolice #viral