@meno_jan20: کسی کو ذلیل کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچ لینا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ 🥀💔 آج اگر تم کسی کی عزت کو اپنے لہجے، رویّے اور غرور سے مجروح کر رہے ہو، تو کل تمہیں بھی اپنے کیے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی کی خاموشی کو اُس کی کمزوری مت سمجھو، کیونکہ ہر خاموش انسان بےبس نہیں ہوتا، کچھ لوگ اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کر دیتے ہیں۔ 🤍 یاد رکھو! انسانوں کی عدالت میں شاید تم اپنے غرور کے ساتھ جیت جاؤ، مگر اللہ کے ہاں نہ کوئی سفارش چلتی ہے، نہ کسی کے آنسو بےمعنی ہوتے ہیں۔ اللہ کا ترازو صرف انصاف تولتا ہے، اور وہاں کسی پر کیا گیا ظلم کبھی چھپ نہیں سکتا۔ اس لیے کسی کی عزت اچھالنے سے پہلے اپنے انجام کو ضرور یاد رکھنا۔ 🙂🥀💔 #virlvedios#foryoupage