@asthatic291: زندگی میں ہر شخص کو اپنے قریب رکھناضروری نہیں ہوتا۔ کچھ لوگوں سے محبت کی جاسکتی ہے مگر ان کے ساتھ زندگی نہیں گزاری جاسکتی۔ کچھ لوگوں کی عزت کی جاسکتی ہے مگر ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ کچھ لوگوں کو معاف کیا جا سکتا ہے مگر دوبارہ وہی مقام نہیں دیا جا سکتا۔ انسان جب محبت ، عزت، اعتماد اور قربت کے درمیان فرق سمجھنے لگتا ہے تو بہت سی غیر ضروری تکلیفوں سے بچ جاتا ہے۔