@khadimaliyousafzai: جب ڈورنڈ لائن کھینچی گئی تو اس میں پشاور کا ذکر تک نہیں تھا، بلکہ افغان امیروں نے خود باجوڑ کے علاقے اسمار، دولت پور، وزیروں کے علاقے برمل، چترال کے زیر تسلط نورستان اور دیر کے زیر اثر کنڑ پر قبضے کیے تھے۔ تاریخی دعوؤں، جذباتی نعروں اور لسانی و نسلی تعصب نے سرحد کے دونوں طرف بسنے والے لوگوں، خصوصاً پشتونوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ پچھلے 50 سال سے ناعاقبت اندیشانہ پالیسیوں اور افغان جنگوں کی وجہ سے ہم اس آگ میں جل رہے ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ماضی کی شکایات اور جذباتی نعروں کے بجائے حقائق، ذمہ داری اور مستقبل کی ضرورتوں کو سامنے رکھنا ہوگا۔ مذہب یا پشتون قومیت کے نام پر مسلح گروہوں کی حمایت نے امن کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ معصوم لوگوں کا خون مسجد، مدرسے، حجرے، بازار اور اسکولوں میں بہایا گیا، جو اسلام اور پختون روایت دونوں کے خلاف ہے۔ ہم ہر قسم کے لسانی اور نسلی تعصب کے سخت خلاف ہیں۔ پشتونوں کو مذہب، پشتون قومیت، زبان یا نسل کے نام پر تقسیم کرنا انتہائی نقصان دہ ہے۔ پنجابیوں یا دیگر اقوام کے خلاف نفرت انگیز رویے اور افغانستان کے اندر مختلف نسلی گروہوں کے درمیان لسانی تقسیم کی سیاست تباہ کن ہے۔ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اپنے خطبۂ حجۃ الوداع میں واضح تعلیمات عطا فرمائی ہیں کہ کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پر، نہ کسی گورے کو کالے پر اور نہ کسی کالے کو گورے پر کوئی برتری حاصل ہے، سوائے تقویٰ کے۔ نبی کریم ﷺ نے عصبیت اور تعصب کو گندے کیڑے سے تشبیہ دی ہے۔ اس لیے قومیت، زبان اور نسل کو نفرت اور سیاسی مفادات کا ذریعہ بنانے کے بجائے باہمی احترام کو فروغ دینا چاہیے۔ پاکستان معاشی لحاظ سے ایک بڑا اور مضبوط ملک ہے جس کی معیشت کا حجم 450 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان کی برآمدات پوری دنیا کی منڈیوں تک پہنچتی ہیں، جن میں 19 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ، عالمی سطح پر نمبر ون سرجیکل آلات، کھیلوں کا بہترین سامان اور ذائقہ دار پھل شامل ہیں۔ دوسری طرف، غلط پالیسیوں اور فرضی لکیر کی رٹ لگانے کی وجہ سے پشتون سرحد کے دونوں طرف تباہ ہوا ہے، خواہ وہ پرچمی ہو، خلقی ہو، شوریٰ ہو، کمیونسٹ ہو، مجاہد ہو، طالبان ہو یا امریکہ نواز ہو۔ سب نے پختونوں کو نقصان پہنچایا ہے ، یہ افغانی دنیا میں انسائیت کے نام پر پناہ لیتے ہیں وہاں یہ نہیں بتاتے کہ ہمارا پانچ ہزار سال تاریخ کے لیکن یہاں لسانی کارڈ کھیلا جاتا ہے۔ دنیا میں زبان اور مذہب کے نام پر سیاست نہیں ہوتی بلکہ انسان کی فلاح پر ہوتی ہے۔ سرحدی کشیدگی اور تجارت کی بندش سے سرحد کے دونوں طرف کے تاجروں، کسانوں، مریضوں، طلبہ اور عام شہریوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ پختون کا گڑ اور تمباکو افغانستان نہیں جا سکتا اور نہ وہاں کا انار یہاں آ سکتا ہے۔ تاہم تجارت کی بندش سے پاکستان کو معاشی طور پر کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا بلکہ اسمگلنگ میں کمی آئی ہے اور بعض اشیاء کی قیمتوں پر مثبت اثر پڑا ہے۔ باقاعدہ تجارت اور تعلقات کی بحالی تب ہی ممکن ہے جب افغان حکومت دہشت گردوں اور مسلح گروہوں کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کرے۔ پشتون قوم کی اصل غیرت جنگ، اسلحے، بارود اور مسلسل تصادم میں نہیں ہے، بلکہ تعلیم، سائنس، تحقیق، ٹیکنالوجی، کاروبار اور معاشی ترقی میں ہے۔ پشتون نوجوانوں کو ڈاکٹر، انجینئر، سائنس دان، استاد اور محقق بننا چاہیے۔ پنجاب اور پاکستان کی بڑی یونیورسٹیوں میں پشتون وائس چانسلرز اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تعلیم ہی کامیابی، خوشحالی اور قوم کے وقار کی اصل علامت ہے۔ ماضی کی غلطیوں اور جذباتی نعروں سے نکل کر ہمیں اپنے بچوں کے روشن، امن پسند اور معاشی طور پر مستحکم مستقبل کی طرف قدم بڑھانا ہوگا۔ #پختونخوا_زماوطن💞_پختونخوا #لراوبریوافغان #pakistan #khyberpakhtunkhwa #پختون🇦🇫🇵🇰
khadim Ali Khan ta khpala sumra zamaka lare? da da Pakhtoonkhawa da khalko jaidad de Jinnah aw da Jinnah plar Durand pa paiso nade aghasty
2026-10-28 06:05:12
1
classic ceiling gruf :
یوسف زئی صیب زما دہ زڑہ خبری دی وکڑی زندہ باد
2026-10-28 17:28:08
1
Saeed Khan :
Bilkul haqeeeath dey ko sok yi na mani no da doctor lutfulrehman saib kitaboona dey olwali
2026-10-29 00:33:35
0
Ehsan :
koi kese pushtoon ka diurand py Jung nahi Afghanistan k Sath ,,
kiun dono side afghan qoom reh rahy hai,,aor attock tak Afghanistan hai,,
2026-10-28 11:40:01
0
Ahmad Hilal Haider :
♥️♥️
2026-10-27 17:27:09
1
TAJ GHANI ADV :
great
2026-10-28 17:57:33
0
Amجad :
2026-10-29 02:03:38
0
Diyar khan :
2026-10-29 00:26:58
0
Adam Markram :
khadim yousafzai saib der nar Pakistani pukhtoon de
2026-10-28 07:18:57
2
Muhammad Ali Jan Advocate :
Anchor saib pa haqa sacha tool afghanan toba obassi bis ba Khair she heran pa de yum Che da India pujabbe kho bus sa ba na wayo kho da khoog watan Pakistan Punjab mo palander de
2026-10-27 20:15:44
0
Unknown44 :
هم سب سي فهلا فاكستان
2026-10-28 05:21:25
3
.Sajju :
👍
2026-10-28 08:57:38
2
talha khan :
[Rose][Rose][Rose]
2026-10-27 21:52:43
1
Fa @ silent🤐🤐🤫 :
[Heartwarming][Heartwarming][Heartwarming]
2026-10-28 07:01:38
1
ziya ur raman :
[Red heart][Red heart][Red heart]
2026-10-27 17:20:59
1
Kashif khan :
🥰🥰🥰
2026-10-28 15:56:16
1
raja Wasim faqir :
💕💕💕
2026-10-28 03:28:35
1
Rv_Hamxii :
🌹🌹🌹
2026-10-28 04:15:28
1
Mir Mustafa Akbar :
👍👍👍
2026-10-28 03:43:46
1
Hamid Ali :
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
2026-10-27 19:27:18
1
user22027341258033 :
❤️❤️❤️❤️
2026-10-28 07:22:35
1
Abdur Rehman🥀🥀 :
❤️❤️❤️❤️
2026-10-28 22:12:35
0
S 👿 K Shenwari :
❤️❤️❤️
2026-10-29 07:22:49
0
To see more videos from user @khadimaliyousafzai, please go to the Tikwm
homepage.