@asadqaiserpti: قرارداد پاکستان تحریکِ انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ پاکستان تحریکِ انصاف کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان پر مشتمل مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے ملک کی موجودہ سیاسی، آئینی، امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد درج ذیل قرارداد منظور کی: 1۔ عمران خان سے وابستگی پارلیمانی پارٹی عمران خان، ان کی قیادت، فیصلوں اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتی ہے۔ پارلیمانی پارٹی جمہوریت، آئین کی بالادستی، انصاف اور عوام کے حقوق کے لیے عمران خان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے پوری ثابت قدمی سے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔ 2۔ عمران خان کی رہائی اور حقوق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قانونی تقاضوں کے مطابق فوری رہائی، عمران خان سے ان کے اہلِ خانہ، وکلا اور پارٹی کے مجاز نمائندوں کی بلا رکاوٹ ملاقات اور ان کے ملاقات اور رابطے کے حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی اگست 2026 کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں، جن میں عمران خان کا آزادانہ طبی معائنہ، شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج اور ان کے ذاتی معالج کی شمولیت شامل ہے۔ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندیوں اور ان کے علاج معالجے کے طریقۂ کار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت، عزت و وقار اور قانونی حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 3۔ ایمرجنسی اور گورنر راج خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو صوبائی خودمختاری اور آئین کے وفاقی اصولوں پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔ ایمرجنسی اور گورنر راج کے فوری خاتمے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سربراہی میں منتخب صوبائی حکومت کی بحالی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور تحریکِ انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ غیر منتخب مشاورتی کونسل اور ایسے تمام انتظامات کو مسترد کرتے ہیں جن کے ذریعے منتخب صوبائی حکومت کے اختیارات ایسے اداروں کو دیے جا رہے ہیں جنہیں آئین کے تحت کوئی الگ اختیار حاصل نہیں۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے نام پر تحریکِ انصاف کی منتخب قیادت، تنظیموں اور کارکنوں کی گرفتاریوں، چھاپوں اور پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی انتقام یا منتخب صوبائی حکومت کے خاتمے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ ایسے اقدامات صوبوں میں احساسِ محرومی بڑھانے اور وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو نقصان پہنچانے والی ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کا باعث بن سکتے ہیں، جیسا کہ بلوچستان میں دیکھا گیا ہے۔ 4۔ سیاسی قیدی، گرفتاریاں اور چھاپے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں، ارکانِ پارلیمنٹ، کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف گرفتاریوں، اغوا، چھاپوں، ہراسانی اور سیاسی بنیادوں پر مقدمات کی سخت مذمت کرتے ہیں، خصوصاً پارٹی کے لانگ مارچ سے پہلے، دوران اور بعد کی جانے والی کارروائیوں کی۔ امنِ عامہ کے قانون (ایم پی او) کے تحت گرفتار عمران خان کی بہنوں، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر چیمہ اور تمام دیگر سیاسی قیدیوں اور گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تحریکِ انصاف کے ارکانِ قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری، محمد جمال احسن خان، میاں غوث محمد، ثناء اللہ خان مستی خیل، داور خان کنڈی، ڈاکٹر امجد علی خان، فضل محمد خان، عادل خان بازئی، مولانا سید نسیم علی شاہ، محمد زبیر خان وزیر اور جنید اکبر خان سمیت دیگر ارکانِ پارلیمنٹ کی گرفتاریوں، حراست اور بعض کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ناجائز طور پر گرفتار افراد کی فوری رہائی، لاپتہ افراد کے مقام اور خیریت کی معلومات فراہم کرنے، اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات اور پارلیمانی کارروائی میں شرکت کے حق کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عمر ایوب خان، شبلی فراز اور تحریکِ انصاف کے دیگر ارکانِ پارلیمنٹ اور عہدیداروں کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات اور سزاؤں کی مذمت کرتے ہیں۔ شفاف عدالتی کارروائی، اپیل کے مؤثر حق، تمام متاثرہ افراد کو انصاف کی فراہمی، ناجائز نااہلیوں کے خاتمے اور پارلیمانی نشستوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سیاسی مخالفین، وکلا اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں، جن میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ بھی شامل ہیں، کے خلاف غیر قانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور قانون کے غلط استعمال کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 5۔ دہشت گردی اور امن و امان دہشت گردی اور تمام دہشت گرد تنظیموں کی دوٹوک مذمت کرتے ہیں، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستان کے دفاع میں مسلح افواج، پولیس اور عام شہریوں کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ مسلم لی
السلام علیکم اسد کیسر صاحب کیا حال ہے ٹھیک ہو صاحب ہم اپ سے بھی بہت پیار کرتے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی کے ساتھ بھی ہم تیار کرتے ہیں لیکن ہم اپ سے گزارش کرتے ہیں کہ جو اس میں غدار ہے اپ ان کو سمجھائیں ان کو سائیڈ پہ کریں اور زیادہ زور لگائیں مذاکرات کریں گو ناراض ختم کروائیں سہیل افریدی صاحب کو واپس لایا وزیراعلی بنایا
2026-10-27 22:30:48
1
SherAkbar khan :
🤲❣️804❣️804🤲
2026-10-27 19:02:17
8
🍿Haseeb kohat :
2026-10-27 19:06:17
5
Farman Khan Aramzai :
اس سے کیا فائدہ ہوگا۔۔۔۔۔ظاہر ہے کچھ نہیں بس فضول ہے سب کچھ۔۔۔۔۔۔ سب مصطفی ہو جاؤ جب کوئی حیثیت نہیں تو صرف مراعات کے لیے MNA ہو سب
2026-10-27 19:58:22
1
جمیل بلوچ ✌️ :
2026-10-27 19:40:04
5
FAHEEM 🇧🇫🦅804 :
2026-10-27 18:57:17
4
afridi_bacha_120💯 :
2026-10-27 20:08:36
2
جمیل بلوچ ✌️ :
2026-10-27 19:39:57
4
FAHEEM 🇧🇫🦅804 :
2026-10-27 18:57:11
4
FAHEEM 🇧🇫🦅804 :
2026-10-27 18:57:07
4
ÆWÆÎŠ AHMÂĐ :
2026-10-27 19:01:10
4
ÆWÆÎŠ AHMÂĐ :
2026-10-27 19:01:08
4
Dawood Khan pti234 :
2026-10-27 19:38:42
3
🫶❤️🅰🅷🅼🅴🅳🫶 :
2026-10-27 18:22:15
4
جمیل بلوچ ✌️ :
2026-10-27 19:40:00
3
afridi_bacha_120💯 :
2026-10-27 20:08:41
1
hayatmuhammad378 :
2026-10-27 19:51:14
1
King khan786 :
👍👍
2026-10-27 19:40:21
1
🇵🇰Malik Khan swabi🇵🇰 :
2026-10-27 21:29:37
0
Anwar Khan :
good 👍
2026-10-27 21:08:18
0
mehboobkhanPTI♥️ :
KPK Imran Khan zindabad
2026-10-28 01:44:44
0
@Rizwanwardag1 :
2026-10-27 21:11:51
0
⚘️*(فانی دنیا)*🌹 :
کمپرومائز لیڈر شپ
2026-10-27 22:15:04
0
Talha jani :
2026-10-27 20:11:01
0
To see more videos from user @asadqaiserpti, please go to the Tikwm
homepage.