@hafizumairlatif21: الحمدللہ علی احسانہ! 🎊🤲 آج ہمارے جامعہ بلال نجم الاسلام و جامع مسجد بلال میں عالمِ عرب کی نامور شخصیت، کثیر کتب کے مصنف، فضیلۃ الشیخ السید عمر سلیم الحسینی الرفاعی (سابق امام و خطیب جامع مسجد امام اعظم ابوحنیفہ، بغداد شریف، عراق) نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس بابرکت موقع پر شیخ الحدیث والتفسیر، محققِ العصر، عالمِ ربانی مفتی محمد احسان اللہ کیلانی مجددی، استادُ العلماء جگرگوشۂ حضور بحرالعلوم مفتی محمد اکرام اللہ کیلانی مجددی (ناظمِ اعلیٰ جامعہ مدینۃ العلم گوجرانوالہ)، استادُ الحفاظ حضرت مولانا محمد انعام اللہ کیلانی صاحب اور جامعہ مدینۃ العلم کے دیگر اساتذۂ کرام نے بھی رونق بخشی۔ بعد ازاں، مہمانانِ گرامی نے الحاج میاں محمد لقمان چشتی کے گھر تشریف فرما ہو کر تواضع کا شرف بھی بخشا۔ اللہ تعالیٰ تمام علمائے حقہ کی خدمات کو قبول فرمائے اور ہمیں ان کی سرپرستی میں دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲🌹 #HafizUmairLatif #foryoupage❤️❤️ #islamicvideo #peerajmalrazaqadri #creatorsearchinsights