@aakhunzadahussainahmed: پاکستان ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے، جہاں نہ کوئی آقا ہے اور نہ ہی کوئی کسی کا غلام۔ میں بحیثیت پختون اپنی مرضی کے ساتھ پاکستان میں شامل ہوا ہوں، مجھ پر کسی نے کوئی احسان نہیں کیا اور نہ ہی مجھے کسی نے آزادی دی ہے۔ آج 80 سال بعد بھی میں اپنے ہی علاقے میں دربدر ہوں، مجھے اپنے ہی علاقے میں مارا جا رہا ہے اور میرا گھر اجاڑ دیا گیا ہے۔ 2009 کے آپریشنز میں برباد ہونے والے گھروں کے معاوضے کے لیے کمیٹیاں 2026 میں بھی وزراء کو ڈھونڈ رہی تھیں کہ انہیں ان کے پیسے دے دیے جائیں۔ اگر آج بھی ریاست مجھ سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ مانگے گی، تو میں یہ سوچنے پر مجبور ہو جاؤں گا کہ آخر میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔#longliveresistance