@khan_503: خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل پورن کے علاقے الوچ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عمارت کی سیڑھیاں ٹوٹ کر ندی میں جا گریں جس کے نتیجے میں ایک بچہ جا۔ .ن سے چلا گیا اور سات افراد ز۔۔۔خمی ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق آپریشن کے دوران حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے، لوگوں کو بروقت وہاں سے نہیں ہٹایا گیا اور متعدد افراد کو کارروائی کا علم بھی نہیں تھا۔ حاد۔ ثے کے بعد ز۔ خمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت میدان میں آئے۔ اطلاعات کے مطابق موقع پر ایمبولینس بھی موجود نہیں تھی جبکہ علاقے میں ریسکیو 1122 کی سہولت بھی صرف ریفرل سروس تک محدود ہے۔ ایک مقامی سکول کے استاد نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سکول میں بچے پڑھ رہے تھے اور ایکسکویٹر سے چھت(یا چھت کا حصہ) گرائی جا رہی تھی۔ جب افسر کو بتایا گیا کہ اندر بچے موجود ہیں تو مبینہ طور پر جواب دیا گیا 'ہمارا اس سے کیا کام؟ آپ چھٹی دے دیں۔' استاد کے مطابق سکول کو کارروائی سے پہلے مطلع نہیں کیا گیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ تجاوزات گرانے کے لیے مشینری تو موجود تھی لیکن بچوں اور شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے انتظامات کیوں نہیں کیے گئے؟ اسسٹنٹ کمشنر طارق خان سمیت تمام متعلقہ افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے، اس پورے معاملے کی تحقیقات ہوں اور زمہ داران کو قانون کے کٹھہرے میں لا کھڑا کیا جائے۔ جب آپ ایک اپریشن لیڈ کر رہے ہیں اور ایس او پیز پورے نہیں تو ذمہ دار بھی آپ ہیں۔۔ قانون نافذ کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے لیکن شہریوں کی جانوں کی حفاظت بھی اسی کی ذمہ داری ہے۔ #KPK #KhyberPakhtunkhwa #𝗦𝗵𝗮𝗻𝗴𝗹𝗮 @SHANGLA Boy 👦 @@@🅰🆁🆂🅷🅰🅳 🅰🅻🅸 🆅🅺18 @اکمل @U ب A ا D 🥀 @All Noor fabrics @Shangla air traval @🚩🚩TALHA KHAN🚩🚩 @