@hibawarda528: #unfrizzmyaccount ندگی کا سب سے بڑا سکون 🤍 میری نظر میں زندگی کا سب سے بڑا سکون یہ نہیں کہ آپ کے پاس بہت دولت ہو، بڑا گھر ہو یا ہر آسائش میسر ہو، بلکہ اصل سکون تو یہ ہے کہ آپ اپنے بچوں کے ساتھ خوش ہوں، آپ کا گھر محبت اور اپنائیت سے بھرا ہو، اور آپ کا دل بےفکری سے جینے کا عادی ہو۔ آپ اور آپ کے بچے، اپنی چھوٹی سی دنیا میں خوش رہیں۔ نہ کسی کی سنیں، نہ کسی کو سنائیں، نہ کسی کے معاملات میں دخل دیں اور نہ کسی کو اپنے معاملات میں دخل دینے دیں۔ نہ کسی سے مقابلہ، نہ کسی سے حسد، نہ کسی کو نیچا دکھانے کی فکر اور نہ ہی لوگوں کو خوش کرنے کا بوجھ۔ بس اپنی زندگی اپنے انداز میں گزاریں، اپنے بچوں کی ہنسی میں خوشیاں تلاش کریں، اپنے گھر کے سکون کی حفاظت کریں اور اللہ نے جو دیا ہے، اس پر شکر ادا کریں۔ یقین مانیں، زندگی بہت خوبصورت ہو جاتی ہے جب انسان دوسروں کی زندگی میں جھانکنے کے بجائے اپنی زندگی سنوارنے لگتا ہے۔ کیونکہ ہر بات کا جواب دینا، ہر کسی کو خوش رکھنا اور ہر معاملے میں شامل ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی سب سے بڑی کامیابی یہی ہوتی ہے کہ آپ کا گھر پُرسکون ہو، بچے خوش ہوں، دل مطمئن ہو اور آپ کسی کے لیے پریشانی کا سبب نہ بنیں، نہ کسی کو اپنی زندگی کا سکون چھیننے دیں۔ 🏡🤍 آخر میں بس اتنا کہوں گی، زندگی ایک ہی بار ملتی ہے، اسے لوگوں کی باتوں اور دوسروں کے معاملات میں الجھ کر کیوں گزارنا؟

hibawarda528
hibawarda528
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 27 October 2026 22:05:52 GMT
216
11
0
2

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @hibawarda528, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About