@ramzvibes0: ہم تو ہمیشہ سے ہی درد کے خریدار رہے، یہ خوشیوں کے سودے ہمیں راس نہیں آتے۔۔۔!! ہم نے ہر بار محبت میں خسارہ اٹھایا، جسے دل سے چاہا، اُسی سے فاصلہ پایا۔۔۔!! ہماری قسمت میں شاید انتظار لکھا ہے، کسی کی یاد میں رونا، کسی کے لیے تڑپنا لکھا ہے۔۔۔!! ہم نے تو چاہا تھا کوئی ہمیں بھی چاہے، ہماری خاموشی میں چھپے درد کو پہچانے، ہماری آنکھوں میں ٹھہرے آنسوؤں کو پڑھے، اور ہمیں بھی کبھی اپنی دعاؤں میں مانگے۔۔۔!! مگر ہر بار ایسا ہوا کہ ہم کسی کے اپنے نہ بن سکے، کسی کی ترجیح تو دور، ہم اُس کی ضرورت بھی نہ بن سکے۔۔۔!! ہم ہنستے رہے دنیا کے سامنے، اور اندر ہی اندر خود سے بچھڑتے رہے۔۔۔!! اب خوشیاں بھی دروازے پر دستک دیں تو ڈر لگتا ہے، کہیں یہ بھی کوئی عارضی خواب نہ ہو، کہیں پھر سے کسی اپنے کو کھونے کا وقت نہ آ جائے۔۔۔!! شاید اسی لیے ہم درد سے مانوس ہو گئے ہیں، اب خوشی ملتی بھی ہے تو اجنبی سی لگتی ہے۔۔۔!! ہم وہ لوگ ہیں جنہیں محبت تو نصیب ہوئی، مگر محبت کا سکون کبھی نصیب نہ ہوا۔۔۔!! 🥀💔