@ramzvibes0: کوئی تعویذ ایسا دو کہ میں چالاک ہو جاؤں، بہت نقصان دیتی ہے مجھے، یہ سادگی میری۔۔۔!! ہر کسی کو اپنا سمجھ لینا، ہر بات پر یقین کر لینا، اور لوگوں کے لفظوں میں چھپے مطلب نہ سمجھ پانا، اب تھکا دیتا ہے مجھے۔۔۔!! میں آج بھی دل سے رشتے نبھاتا ہوں، اور لوگ مطلب سے رشتے بناتے ہیں، میں دوسروں کے دکھ پر اپنا دل ہارتا ہوں، اور لوگ میرے جذبات سے کھیل جاتے ہیں۔۔۔!! کاش مجھے بھی مطلبی ہونا آ جائے، کاش میں بھی چہروں کے پیچھے چھپے چہرے پہچان سکوں، کاش ہر مسکراہٹ کو سچ نہ سمجھوں، اور ہر میٹھی بات پر اعتبار کرنا چھوڑ دوں۔۔۔!! مگر پھر سوچتا ہوں، کہ اگر میں بھی سب جیسا ہو گیا، تو میری اور اُن میں کیا فرق رہ جائے گا؟ بس اب اتنا سیکھنا ہے، کہ دل صاف رکھوں مگر ہر کسی کے لیے نہیں، محبت کروں مگر اپنی عزت کھو کر نہیں، اور مخلص رہوں مگر اپنی سادگی کی قیمت پر نہیں۔۔۔!! 🥀🖤