@.harfeehsaas: رشتے وہی خوبصورت ہوتے ہیں جن میں خلوص زندہ ہو تعلقات صرف بات کرنے یا ساتھ وقت گزارنے کا نام نہیں ہوتے تعلقات کی اصل خوبصورتی ،خلوص، عزت اور نیت کی پاکیزگی میں ہوتی ہے۔ میرے نزدیک ہر رشتہ ایک نعمت ہے، لیکن جب کسی تعلق میں خلوص کی جگہ مطلب، محبت کی جگہ انا اور اپنائیت کی جگہ خود غرضی لے لے، تو پھر وہ تعلق بظاہر قائم رہتا ہے، مگر اس کی روح ختم ہونے لگتی ہے۔ یاد رکھیے، رشتے توڑنے کے لیے ہمیشہ فاصلے ضروری نہیں ہوتے، کبھی کبھی بدلتا ہوا رویّہ ہی برسوں کے تعلق کو اجنبی بنا دیتا ہے۔ تعلقات بھی رزق کی طرح ہوتے ہیں، ان میں خلوص باقی رہے تو برکت رہتی ہے، اور جب نیت بدل جائے تو قربت کے باوجود دل دور ہو جاتے ہیں۔ میری نظر میں زندگی کا اصل حسن ان رشتوں کو سنبھالنے میں ہے جہاں محبت کے ساتھ عزت اور قربت کے ساتھ خلوص بھی باقی رہے