@nycyogastudio: Come watch the sunset & take a walk by the sea with me 🌴 #palmtrees #adriaticsea #sunset

nycyogastudio
nycyogastudio
Open In TikTok:
Region: US
Wednesday 28 October 2026 04:21:23 GMT
98
4
0
0

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @nycyogastudio, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

*تھانہ کورنگی کی حدود میں گٹکا ماوا مافیا سرگرم، یاسر آشو، احمد پایا اور محمد علی کا راج برقرار، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ* *کراچی رپورٹ (عبداللہ شاہد میئو)* *کراچی کے مصروف ترین صنعتی و تجارتی علاقے کورنگی میں ممنوعہ اور صحت کے لیے انتہائی مضرِ صحت گٹکا ماوا کی سرعام فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، تھانہ کورنگی کی حدود میں گٹکا ماوا کا نیٹ ورک مزید پھیل چکا ہے جہاں بدنام زمانہ ڈیلرز یاسر قریشی عرف آشو اور احمد پایا کے ساتھ ساتھ اب محمد علی نامی ڈیلرز کا راج بھی برقرار ہے، اور اس مکروہ کاروبار کو مبینہ طور پر کھلے عام تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔* *مصروف ترین مراکز پر فروخت کا انکشاف مقامی شہریوں نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یو بی ایل بینک کورنگی نمبر ایک کے قریبی علاقے اور گودرا میں گٹکا اور ماوا سرعام فروخت کیا جا رہا ہے۔ یاسر آشو، احمد پایا، اور محمد علی کے ان اڈوں پر خریداروں کا دن بھر تانتا بندھا رہتا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف نئی نسل اس جان لیوا لت کا شکار ہو رہی ہے، بلکہ علاقے کا ماحول بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔* *پولیس کی خاموشی اور مبینہ پشت پناہی پر سوالات صوبائی قوانین کی اس کھلی خلاف ورزی کے باوجود، تھانہ کورنگی پولیس نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ موجودہ ایس ایچ او فراز علی خان نے اپنے مبینہ
*تھانہ کورنگی کی حدود میں گٹکا ماوا مافیا سرگرم، یاسر آشو، احمد پایا اور محمد علی کا راج برقرار، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ* *کراچی رپورٹ (عبداللہ شاہد میئو)* *کراچی کے مصروف ترین صنعتی و تجارتی علاقے کورنگی میں ممنوعہ اور صحت کے لیے انتہائی مضرِ صحت گٹکا ماوا کی سرعام فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، تھانہ کورنگی کی حدود میں گٹکا ماوا کا نیٹ ورک مزید پھیل چکا ہے جہاں بدنام زمانہ ڈیلرز یاسر قریشی عرف آشو اور احمد پایا کے ساتھ ساتھ اب محمد علی نامی ڈیلرز کا راج بھی برقرار ہے، اور اس مکروہ کاروبار کو مبینہ طور پر کھلے عام تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔* *مصروف ترین مراکز پر فروخت کا انکشاف مقامی شہریوں نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یو بی ایل بینک کورنگی نمبر ایک کے قریبی علاقے اور گودرا میں گٹکا اور ماوا سرعام فروخت کیا جا رہا ہے۔ یاسر آشو، احمد پایا، اور محمد علی کے ان اڈوں پر خریداروں کا دن بھر تانتا بندھا رہتا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف نئی نسل اس جان لیوا لت کا شکار ہو رہی ہے، بلکہ علاقے کا ماحول بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔* *پولیس کی خاموشی اور مبینہ پشت پناہی پر سوالات صوبائی قوانین کی اس کھلی خلاف ورزی کے باوجود، تھانہ کورنگی پولیس نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ موجودہ ایس ایچ او فراز علی خان نے اپنے مبینہ "بیٹر" کے ذریعے ان تمام گٹکا ماوا ڈیلرز کو مکمل چھوٹ فراہم کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے یہ مافیا بے خوف ہو کر اپنا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ پولیس کی اس خاموشی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور نیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔* *واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سندھ بھر میں گٹکا، ماوا اور مین پوری کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت پر قانونی طور پر سخت پابندی عائد ہے۔ اس کے باوجود کورنگی جیسے گنجان آباد علاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر مافیا کا بلا روک ٹوک سرگرم ہونا مقامی پولیس کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت کی طرف واضح اشارہ کرتا ہے۔* @sɪɴᴅʜ ᴘᴏʟɪᴄᴇ ᴜᴘᴅᴀᴛᴇs👮‍♂️ @DIGP East Official

About