@anam_anir14: آغا جانؑ… میں تھک چکی ہوں، زندگی کی تلخیوں سے، لوگوں کے ہجوم سے، اپنے آپ سے، دوسروں کو ہمیشہ راضی رکھنے سے، اپنی ہی ذات سے بیزاری سے، دل میں چھپے ان دردوں سے جنہیں کسی سے کہہ نہیں سکتی، ان خاموش چیخوں سے جنہیں کوئی سن نہیں سکتا، ان آنسوؤں سے جو آنکھوں تک آنے سے پہلے ہی دل میں اتر جاتے ہیں، ہر بار مضبوط بننے کی کوشش سے، ہر حال میں مسکرانے کی اداکاری سے، اپنی تکلیف چھپا کر دوسروں کا سہارا بننے سے، ان امیدوں سے جو ہر بار ٹوٹ جاتی ہیں، ان رشتوں سے جن میں خود کو کھو دیا، ان خاموشیوں سے جن میں ہزاروں فریادیں دفن ہیں، اور اس دل سے بھی جو سب کے لیے دھڑکتے دھڑکتے اب خود سکون کی تلاش میں ہے۔ 🥀💔