@expert.x5: میں تم سے یہ شکوہ نہیں کرتا کہ تم نے میرا ساتھ کیوں چھوڑا؛ محبت کسی کو زبردستی روکنے کا نام نہیں۔ بس اتنا پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب تمہیں معلوم تھا کہ میری دنیا تمہارے ہاتھ کی گرفت سے روشن ہے، تو تم نے اسے چھوڑنے میں اتنی جلدی کیوں کی؟ کیا تمہیں ذرا سا بھی خیال نہیں آیا کہ جس شخص کو تم نے تنہا چھوڑا ہے، اسے اب اپنی منزل تو کیا، اپنے قدموں کے نیچے زمین بھی دکھائی نہیں دیتی؟ تمہارے لیے شاید یہ ایک رشتہ ختم ہونے کا لمحہ تھا، مگر میرے لیے یہ وہ لمحہ تھا جب زندگی باقی رہی، مگر اسے جینے کا راستہ کھو گیا۔ تم جہاں بھی رہو، خوش رہو۔ میں اب بھی تمہاری خوشی کی دعا کرتا ہوں، بس کبھی تنہائی میں اتنا ضرور سوچنا کہ جس نے تمہارا ہاتھ تھاما تھا، اسے تم سے محبت ہی نہیں، تم پر یقین بھی تھا۔ اور یقین ٹوٹنے کی آواز نہیں ہوتی، صرف انسان اندر سے خاموش ہو جاتا ہے۔ تمہارا وہ شخص، جسے تمہارے بعد بھی کچھ دکھائی نہیں دیتا۔