*بڑا احسان ہم فرما رہے ہیں
کہ ان کے خط انہیں لوٹا رہے ہیں*
*نہیں ترک محبت پر وہ راضی
قیامت ہے کہ ہم سمجھا رہے ہیں*
*یقیں کا راستہ طے کرنے والے
بہت تیزی سے واپس آ رہے ہیں*
*یہ مت بھولو کہ یہ لمحات ہم کو
بچھڑنے کے لیے ملوا رہے ہیں*
*تعجب ہے کہ عشق و عاشقی سے ابھی
کچھ لوگ دھوکا کھا رہے ہیں*
*تمہیں چاہیں گے جب چھن جاؤ گی
تم ابھی ہم تم کو ارزاں پا رہے ہیں*
*کسی صورت انہیں نفرت ہو ہم سے
ہم اپنے عیب خود گنوا رہے ہیں*
*وہ پاگل مست ہے اپنی وفا میں
مری آنکھوں میں آنسو آ رہے ہیں*
*دلیلوں سے اسے قائل کیا تھا
دلیلیں دے کے اب پچھتا رہے ہیں*
*تری بانہوں سے ہجرت کرنے والے
نئے ماحول میں گھبرا رہے ہیں*
*یہ جذب عشق ہے یا جذبۂ رحم
ترے آنسو مجھے رلوا رہے ہیں*
*عجب کچھ ربط ہے تم سے کہ
تم کو ہم اپنا جان کر ٹھکرا رہے ہیں*
*وفا کی یادگاریں تک نہ ہوں گی
مری جاں بس کوئی دن جا رہے ہیں*
*پٹھان*🍁🍂
2026-10-28 12:36:53
1
To see more videos from user @shahzadi_typs, please go to the Tikwm
homepage.