@overthinker_127: نہیں سلجھ رہے مجھ سے میری زندگی کے مسئلے، اور میری بے چینی کو لوگوں نے غرور کا نام دے رکھا ہے۔ 💔🥀 بہت دل تنگ ہے، بے حد دل تنگ ہوں ہر چیز سے، اس زندگی کی الجھنوں سے، روز روز کی پریشانیوں سے، اور اپنے اندر چلنے والی اس جنگ سے جسے کسی کے سامنے بیان کرنا بھی آسان نہیں۔ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دل میں بہت کچھ جمع ہو گیا ہو، مگر اب نہ کچھ کہنے کا دل کرتا ہے اور نہ ہی کسی بات کی وضاحت دینے کا۔ ہر چیز سے ایک عجیب سی تھکن محسوس ہوتی ہے، ہنستے ہوئے بھی دل اداس رہتا ہے اور خاموش رہوں تو لوگ غرور سمجھ لیتے ہیں۔ 💔🙂 اب تو بس دل چاہتا ہے کہ کچھ دیر کے لیے ہر پریشانی سے دور ہو جاؤں، اس ذہنی الجھن سے سکون مل جائے، دل کا بوجھ کچھ ہلکا ہو جائے اور یہ بے چینی ختم ہو جائے۔ مگر سمجھ نہیں آتا کہ خود کو کیسے سنبھالوں، کیونکہ کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جب انسان کو اپنی ہی زندگی بہت مشکل لگنے لگتی ہے۔ 🥀🖤 #viralvideo #missyoumeno