@zaheer_725: ہم زندگی میں اکثر یہ غلطی کر بیٹھتے ہیں کہ اپنے خوابوں، اپنی کوششوں اور اپنے ابتدائی قدموں کا ڈھنڈورا وقت سے پہلے ہی پیٹ دیتے ہیں۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ کھلتے ہوئے پھول نازک ہوتے ہیں، انہیں دنیا کی تیز ہواؤں، تپتی دھوپ اور بسا اوقات ’نظرِ بد‘ سے بچانے کے لیے خاموشی کی دیکھ بھال چاہیے ہوتی ہے۔ ہر کامیابی، ہر کوشش اور ہر خوبصورت سفر شور کا متقاضی نہیں ہوتا۔ #fyp #zaheer_725 #quotes