@umarkabirian: میری درخواست ہے اُن لوگوں سے، جنہوں نے اپنے پیاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے بچھڑتے دیکھا، کہ انہوں نے اس غم کو کیسے سہا؟ میری درخواست ہے اُن والدین سے، جن کی گود ان کی آنکھوں کے سامنے خالی ہو گئی،کہ انہوں نے اپنے دل کو کیسے سنبھالا؟ مجھے بتائیں میری درخواست ہے اُن والدین سے، جن کی جوان اولاد دنیا سے رخصت ہو گئی، کہ انہوں نے خود کو اس اذیت کے ساتھ جینا کیسے سکھایا؟ میرے چاند کو مجھ سے بچھڑے 204 دن ہو گئے ہیں، چھ ماہ اور 21 دن گزر گئے ہیں، لیکن مجھے آج بھی ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی اپنی ننھی سی معصوم سی کلی کو مٹی کے سپرد کیا ہو💔۔ جیسے کل ہی اپنے معصوم بچے کے چہرے پر آخری بار پردہ پڑتے دیکھا ہو۔ جیسے کل ہی میں نے اس کے ٹھنڈے ماتھے کو چوما ہو۔ جیسے کل ہی میں نے اس کے برف جیسے ٹھنڈے ہاتھوں میں نبض ٹٹولی ہو کہ شاید ابھی سانس باقی ہو💔، شاید میرا بچہ ابھی مجھ سے جدا نہ ہوا ہو۔ جیسے کل ہی میرا شہزادہ اس جہانِ فانی سے رخصت ہوا ہو💔۔ ایسا نہیں ہے کہ میں نے صبر نہیں کیا، یا میں نے اللّٰہ کی رضا کو قبول نہیں کیا۔ میں ہر روز الحمدللّٰہ کہتی ہوں، اپنے رب سے کہتی ہوں کہ یا اللّٰہ تیری مرضی ۔ ان 204 دنوں میں، ان چھ ماہ اور 21 دنوں میں، نہ جانے کتنی بار الحمدللّٰہ کہا ہے، کتنی بار خود کو سمجھایا ہے کہ میرا شہزادہ اب اس دنیا میں نہیں رہا، میرا محمد عمر اب واپس نہیں آئے گا۔ میں روز اکیلے میں بیٹھ کر بار بار خود سے کہتی ہوں،’’محمد عمر فوت ہو گیا ہے، میرا بچہ اب اس دنیا میں نہیں ہے۔‘‘ کبھی اونچی آواز میں یہ الفاظ دہراتی ہوں، اپنے ہی کانوں کو سناتی ہوں، جیسے خود کو اس حقیقت کا یقین دلانا چاہتی ہوں۔ جیسے میرا دل اب بھی اس بات کو پوری طرح ماننے کے لیے تیار نہیں کہ میرا بچہ واقعی مجھ سے بچھڑ چکا ہے۔ میں اللّٰہ کی رضا میں راضی ہوں، الحمدللّٰہ کہتی ہوں، لیکن کیا کروں، میں ایک ماں بھی تو ہوں۔ میرا دل آج بھی اپنے بچے کو ڈھونڈتا ہے، میری آنکھیں آج بھی اسے دیکھنے کے لیے ترستی ہیں، اور میری روح آج بھی اس کی جدائی پر تڑپ اٹھتی ہے۔ 💔 اور ایک درد ایسا بھی ہے جسے شاید صرف وہی سمجھ سکتے ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کو کھویا ہو۔ جب دل اپنے بچے کو آواز دے کر بلانے کے لیے تڑپتا ہے، جب بےاختیار دل چاہتا ہے کہ اسے پکاروں، اسکا نام لوں، اسے آواز دوں، مگر پھر اچانک احساس ہوتا ہے کہ اب وہ میرے پاس نہیں کہ میری آواز سن کر پلٹ آئے، تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟ جب دل چاہتا ہے کہ ایک بار پھر اپنے بچے کو آواز دوں، ایک بار پھر اس کے نام سے گھر میں پکار لگاؤں، مگر جواب میں صرف خاموشی ملے، تو اس خاموشی کو کیسے برداشت کیا جائے؟ مجھے بتائیں وہ بچہ جسے کبھی ایک آواز دیتی تھی تو وہ جواب دیتا تھا، جسے بلانے کے لیے کبھی سوچنا نہیں پڑتا تھا، آج اسی کا نام لیتے ہوئے دل بھر آتا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ ایک بار اسے پکاروں اور وہ کہیں سے بول اٹھے، ’’جی مما جانی‘‘ یہ غم ہر دن تازہ لگتا ہے، ہر روز نیا محسوس ہوتا ہے۔ یہ زخم تو بھرنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ مجھے بتائیں،جب اپنی اولاد کو پکارنے کے لیے صرف اس کی یادیں رہ جائیں،جب اپنے پیارے کا نام لینے پر دل تڑپ اٹھے، تو خود کو کیسے سنبھالا جائے؟ اس جدائی کو کیسے برداشت کیا جائے؟ کیسے برداشت کیا آپ نے یہ غم؟ کیسے گزاری آپ نے اپنے پیارے کے بغیر زندگی؟ ،وہ دن ،وہ راتیں ،وہ لمحے جب دل بار بار اپنے بچھڑے ہوئے کو پکارنے کو چاہتا ہو، خود کو کیسے سنبھالا؟ میں صبر نہ کرنے کی شکایت نہیں کر رہی، میں تو بس یہ پوچھ رہی ہوں کہ اتنے بڑے غم کے ساتھ آخر انسان جیتا کیسے ہے💔؟ ،مجھے بتائیں اس غم کو، اس تکلیف کو، اس اذیت اور اس کرب کو کیسے برداشت کیا جا سکتا ہے؟ اسے کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ کیا کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے جب دل اس جدائی کو کچھ آسانی سے سہنے لگتا ہے؟؟ کیا کبھی اپنے پیارے کی یاد آنسوؤں کے بجائے کچھ سکون بھی دینے لگتی ہے؟ مجھے کوئی طریقہ بتائیں کہ آپ نے اپنے جگر کے ٹکڑے کی جدائی میں خود کو کیسے سنبھالا؟ جب آپ نے اپنے پیارے کو اپنی آنکھوں کے سامنے بچھڑتے دیکھا، تو آپ نے اس درد کو کیسے سہا؟ میں یہ سب اس لیے نہیں پوچھ رہی کہ میں نے صبر نہیں کیا، یا مجھے اللّٰہ کی مصلحت پر یقین نہیں۔ میں تو بس اُن دلوں کو ڈھونڈ رہی ہوں جو میری طرح اپنے پیاروں کی جدائی میں تڑپتے ہیں، تاکہ اُن سے پوچھ سکوں کہ انہوں نے اس درد کے ساتھ جینا کیسے سیکھا۔ مجھے بتائیں، آپ نے اپنے پیارے کی جدائی کیسے سہی؟ جب دل آج بھی اپنے بچے کو پکارنا چاہتا ہو، مگر وہ جواب دینے کے لیے موجود نہ ہو، تو خود کو کیسے سمجھاتے ہیں؟ کیونکہ میں آج بھی اپنے عمر کے بغیر جینا سیکھ نہیں پا رہی 😭💔۔ یا اللّٰہ! محمد عمر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما، اور ہم سب کو اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں سے جنت میں ایسی ملاقات نصیب فرما جس کے بعد کبھی جدائی نہ ہو۔ آمین یا رب العالمین۔

M.Umar Malik
M.Umar Malik
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 28 October 2026 13:43:06 GMT
13889
383
135
56

Music

Download

Comments

irtza468
Muhammad bin zulfiqar :
nhi jia JATA...bus Jo responsibility h Isay Pura kr rhay hn or wqt guzari kr rhay hn..bhul to nhi sktay
2026-11-09 20:26:47
0
malikmudassir551
Orحaaن Malik :
nhi aata saber Mera Bhai Meri olaad jesa tha😭😭😭 mjhse 15 sal chota bht chahti thi m usy sbr nh Ata Dil bhael to jata h lekin tanhaaai m or Khushi ki mehfil m bht yad Ata he😭😭
2026-10-31 12:28:47
3
belu.moon5
belu moon :
Mry husband 10 September 2025 ko gy Saudia or 10 September 2026 ko death ho gai 2 October ko dead body ai 2 sal hwy shadi ko [Crying][Crying][Crying]bs Allah pak k hawly kr dia s kuch
2026-10-28 15:38:15
2
afnan6658
umme Hani :
ma ne apni ladli beti ko khoya hai AJ Saal ho gya na sabar aaya na sakoon naa neend na ansu khshk hoye olad ka ghum insan ko jeetey jee maar Deta apko kia hosla dn siwaye isk k wo agle jahan ma milen gey hmen Allah g ki Raza ma razi hn hm 😭😭😭
2026-10-28 21:43:50
5
arshiyakhan6601
Aroosh khan :
mujhe tu sabar ata hi ni main apni beti k liye zehni bimar ban gai hun
2026-10-31 12:34:57
4
billaj786
billaj jutt :
me Mera ik hi beta tha 8 saal ka uski b exident me death ho gai
2026-10-30 10:12:42
2
khadija.rani00
khadija rani :
Meri beti JB Gai to Quran smjna start kia Dil ko ahesta ahesta skoon milta gya. Baki uski kmi to mery jism main mojood hy wo kbi khtm ni hogi
2026-11-07 11:57:22
1
yashfa2886667
R@b! D@n!,💞 :
na khtam hone Wala ghu JB tk Jan hy kbhi sukóon nhi aa Sakta mene Apne chohty Bhai ko khoya hy aj tk mjhy yaqeen nhi ata ek pal k Liye nhi bholta humein 😭😭
2026-10-31 12:56:51
1
ws1234ss
Dil-e-Nadan :
main ye NAHI janti k apki or olad hai ya Sirf ek hi olad thi?? sochen jis maa ki Sirf ek hi olad ho Sirf ekloti 18 saal ki Jawan beti ho or wo bhi chor jay! us k Jane se be olad ho Gai hun mujh to olad k bagher jeene ki adat bhi NAHI hai or Bina olad k kese Jeena hai NAHI janti
2026-10-28 19:48:43
2
raosaab996
muhammad :
nhi ata sbr Bhai meray husband ko 6mah hone ki hain do Bache yateem hue hr din qiamat Lg rha hai
2026-11-02 11:21:49
0
miyru24
〰️🦋🦋 :
maa KO khoya Bhai KO ab apni ladli ladoo 3 sal ki or ab Dekho shohar ne b Chor deya😭😭😭
2026-10-29 00:46:14
0
hashi_1116
Hashi...16 :
mera jawaan bhteeja 25 sal ka ek hafta pehly death hui hy sbr ni aa rha😭😭😭😭
2026-11-02 17:05:29
0
aizal.fatima0613
Aizal Fatima, Muhammad saad :
2 he bachy hun 2no c section sy hun 2no ki judai naseeb me ho tu sbr ksy ata😭😭ulad ka ghum insan ko hr khsuhi sy mehrom kr deta😭😭😭😭phr wo ak zinda lash bn jata aur Kuch ni hm Allah pak ki raza me Razi hn😭
2026-10-29 06:09:28
0
sana.mehak01
uzma :
ye hai meri shehzadiya
2026-11-05 13:06:35
1
hawabi36
bint_e_hawa :
9 month ka bacha gia h abi tk sabr ni a rha to ro k ankhy siah kr di ha Allah ny namubadal b dy dia h yhi lgta ha whi waps aya h fr b rat ko Roy bgr ni so skti😭😭😭
2026-11-06 06:04:57
1
muhammadumar2515
Muhammad umar :
mara,bata,umer,bhi,7,sall,pahaly,chod,gaya,sabr,nahj,ata,jasy,Kal,k,bat,ho,dp,p,tasver,h
2026-10-30 06:53:33
1
gulamsabirgulamsabir1
👑☯︎ⓇⒺⒽⒶⓃᶠᶠ☯︎👑 :
ہمارے غم کو بھی عروج حاصل ہے اسکا کوئی مداوا نہیں کر سکتا جتنا ہو سکے اللہ کی طرف رجوع کرے میں نے بھی اپنا ہر لمحہ اللہ کو واقف کر دیا ہے تب جا کے کہیں سکون ملتا ہے😳
2026-10-31 06:10:44
1
sana.mehak01
uzma :
meri behan sabar allah tallah detty hai jo waqat k sath sab ko he a jata hai meri 3betiya 13din main fott ho gai btao ab kese ma k sath aesa hotta hai par kya kary allah ka shukar hai jiss hal main b rakhy wo humy allhamdullelah kuch nai humary bass main 😭😭😭😭😭😭😭😭
2026-11-05 13:06:08
1
user57972576037051
user57972576037051 :
kasy btao himat ni h bus 3august ko mre betay ki death ho gai khuda ny nemat di phli ulad hi kho bethi 😭😭😭😭😭😭😭😭 bebusi to ghr kr gai h dil ma sis
2026-10-30 16:55:25
1
muhammadmosa36
amberahmed429 :
maa ni snbhal skti Mera 3 saal ka bcha tha usko gaye 4.5 month ho gaye ni bhoolta Kisi b time
2026-10-30 06:03:53
1
a_bad_soul00
binte Hawa :
ye sochy ankhy bnd kar k jab hum Allah k pas jay g to agy hmary bachy dor kar hamy gly lgy gy muskraa kar .hamsha sath rehny k liye.kbi judai nae ay g.abi wo Allah pak ki jannt mn hy bht bht khush.nabi pak ka dedaar kar ry.koi gam koi dukh ne hy onhy.bla Allah sy bar kar kon hifzat karny wala hy.wo Allah ki hifazt mn hy
2026-10-28 18:24:40
2
sahil.jutt02
Sahil Jutt :
ap ki ulad to pher Jawan thi Mera beta to ik din ka tha pher bi saber NAHI at ye NAHI k mery pass ulad NAHI Hain ik beti do bety Hain pher bi us ki yaad buht bechan Karti Hain dill karta Hain ik dafa galy lga lo
2026-10-28 13:49:46
0
huseen.ali75
Huseen Ali :
nh atta sabar mera 4 sal ka beta tha bas 1 hi tha Jo bhot mannat Murad mangne se Mila tha wo bh Allah ne le Liya AJ 15 din hogaye h Allah apko bh sabar de aur mujhy bh
2026-10-28 15:49:47
1
murtazaali0905
Murtaza Ali :
2026-11-07 05:27:52
0
shahbaz.writer
Shahbaz :
میں نے سالوں اسی طرح اپنے بچے کے غم میں رویا ہے۔ وجہ کوئی بھی ہوتی تھی ایک غم کا دریا تھا۔ لیکن اب سمجھ آیا ہے اپنے آپ کو سنبھالوں نہیں تو بہت برا ہوگا
2026-11-07 17:14:30
0
To see more videos from user @umarkabirian, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About