@sajid_official3: کنڈ سرگانہ: سی سی ڈی پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر غریب شہری کی بھینس زخمی متاثرہ شہری کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اور مخیر حضرات سے مالی نقصان کے ازالے کی اپیل کنڈ سرگانہ میں مشتبہ شخص مٹھو موہانہ کے ساتھ سی سی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس دوران فائرنگ کی زد میں آ کر ایک غریب شہری کی بھینس زخمی ہو گئی، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے باعث متاثرہ شہری کو مالی نقصان کا سامنا ہے، جبکہ بھینس کی تشویشناک حالت نے غریب خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ متاثرہ بھینس کے مالک نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لیا جائے اور اس کے نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے مالی معاونت فراہم کی جائے، تاکہ غریب شہری کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس کے نقصان کا جائزہ لے کر ہمدردانہ بنیادوں پر داد رسی کی جائے۔